پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور صوبائی وزیر شہلا رضا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر شہلا رضا نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا، جبکہ ان کا کہنا ہے کہ ابھی باقی گھر والوں کی رپورٹ کا انتظار ہے.
شہلا رضا نے عوام سے دعا کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے سبب پاکستانی عوام کے ساتھ ساتھ متعدد ملکی سیاستدان بھی اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف ان کی اہلیہ کے علاوہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، ترجمان نون لیگ مریم اورنگزیب ان کی والدہ اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید بھی کورونا سے متاثرہ افراد میں شامل ہیں اور گھروں میں قرنطینہ میں موجود ہیں۔