خضدار: خضدار لیویز کی کامیاب کاروائی،خود کو بلوچستان پولیس کا ایس ایس پی ظاہر کر کے منشیات سمنگنگ کرنے والا شخص ساتھی سمیت گرفتار،ملزمان کے قبضے میں منشیات،اسلحہ اور روانڈ بھی برآمدسرکاری نمبر پلیٹ لگی ویگو گاڑی کو بھی قبضے میں لے لی گئی اسسٹنٹ کمشنر یو ٹی خضدار جہانزیب نور شاہوانی نے لیویز ہیڈ کوارٹر خضدار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تفصیل بتایا کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ منشیات کی بڑی مقدار کوئٹہ سے کراچی سمنگلنگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر خضدار ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ کی ہدایت کی روشنی میں قومی شاہراہ پر واقع تمام لیویز چیک پوسٹ انچارجوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی اتوار کے سہ پہر کوئٹہ سے کراچی جانے والی سرکاری نمبر پلیٹ لگی ویگو گاڑی کو رک کے مقام پر روک لیا گیا گاڑی میں سوار ملزم غلام نبی نے خود کو بلوچستان پولیس کا ایس ایس پی ظاہر کیا گاڑی اور بندوں کو مشکوک پا کر گاڑی کی تلاشی لی گئی۔
تو گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے114 کل اعلیٰ کوالٹی کے چرس دو ایس ایم جی کلاشنکوفیں 180 روانڈبرآمد کر لی گئی اس دوران ملزمان نے مذاحمت کر کے ایک لیویز اہلکار کو تشدد کر کے زخمی بھی کر دیا اسسٹنٹ کمشنر یو ٹی خضدار جہانزیب نور شاہوانی کے مطابق گرفتار ملزمان عبدالنبی اور ثناء اللہ کے قبضے سے مختلف اداروں کے جعلی آفیشنل کارڈ زبھی برآمدہوئے ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔