|

وقتِ اشاعت :   July 10 – 2020

خضدار: تحصیل وڈھ میں نامعلوم مسلح افرادکی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ دوافرادجاں بحق ایک شدید زخمی وڈھ پولیس کے مطابق جمعہ کے روز تحصیل وڈھ کے علاقہ بڈی میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی گاڑی پر اندھادھند فائرنگ سے 3افراد شدید زخمی ہوگئے۔

جنہیں وڈھ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں طبی امداد کے دوران عبدالمنان ولد خان محمد قوم محمد زئی مینگل اور علی احمد ولد فیض محمد قوم میراجی مینگل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ شدید زخمی غلام سرور ولد خان محمد قوم محمد زئی مینگل کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وڈھ میں طبی امداد پہنچانے کے بعد مزید اعلاج کے لئے کراچی ریفر کر دیا گیا۔

جبکہ نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کرکے واقع سے متعلق تحقیقات شروع کردی پولیس کے مطابق جاں بحق افراد بڈی میں تعزیت کے بعد واپس جارہے تھے ابتدائی اطلاع کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے واقع کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر وڈھ محمد اقبال کھوسہ ہسپتال پہنچ گئے اور اپنی نگرانی میں ہی نعشوں کو ان کے علاقوں کی جانب روانہ کر دیا۔