خضدار: وڈھ کے نواحی علاقہ بڈی لوپ میں فائرنگ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین نے میتیں قومی شاہراہ پر رکھ کر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ریڈیو ٹرانسمیشن جیلانی ہوٹل کے قریب آمد و رفت کے لئے احتجاجاً بلاک کردیا۔
قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ، واضح رہے جمعہ کے سہ پہر وڈھ میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں دو افراد جاں بحق ایک شخص زخمی ہوا تھا۔