کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے پارٹی کے مخلص ساتھی محترک سماجی کارکن محمد انور کھیتران کے بہیمانہ قتل کو انتہائی بزدلانہ عمل قرار دیتے ہوئے اس کی بھر پور الفاظ میں مذمت کی بیان میں کہا گیا کہ وہ ایک سرگرم،پر عزم عوام دوست، اور دلیر انسان تھے انہیں حق وصداقت کی آواز بلند کرنے اور منفی عوام دشمن قوتوں کیخلاف آواز بلند کرنے کی پاداش میں قتل کیا گیا لیکن قاتلوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والے عناصر سن لیں کہ حق وصداقت کی آواز کو گولیوں سے خاموش نہیں۔
کیا جاسکتا اور نہ ہی وہ عوام غیض وغضب اور تاریخ کے انتقام سے بچ سکتے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت شہید محمد انور کھیتران کے قاتلوں اور قتل میں ملوث ترغیب دینے والوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے بیان میں مزید کہا گیا کہ بارکھان میں عوام دشمن اور جرائم پیشہ افراد کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے اور عملاً بارکھان میں جنگل کا قانون نافذ ہے۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے خا موش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بارکھان میں مفلوج ہے۔ بے گناہ محمد انور کھیتران کی قتل کا ہائی کورٹ سوموٹو نوٹس لے اور ان کی گرفتاری کیلئے ذمہ داروں کو احکامات صادر کرے کیونکہ پولیس اور دیگر اداروں سے عوام مایوس ہوچکی ہے آخر میں کہا گیا ہے کہ نیشنل پارٹی شہید کے خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کرتی ہے اور قاتلوں کے گرفتاری تک خاموش نہیں رہے گی ہر فورم پر اپنی آواز بلند کریگی۔