خاران : خاران کا نوجوان پنجاب کے شہر گوجرانولہ میں قتل، تفصیلات کے مطابق خاران کے رہائشی نوجوان منظور احمد عیسی زئی گزشتہ دنوں خاران سے اپنے زمینداری کے پیاز بیچنے پنجاب کے شہر گوجرانولہ پیاز منڈی گئے تھے
مگر بدقسمتی سے نامعلوم ظالم افراد نے انھیں اغواء کرنے پیسہ لوٹنے کے بعد اسے بے دردی سے قتل کرکے تشدد شدہ لاش کو پھینک فرار ہوگئے، منظور احمد کی میت خاران پہنچتے ہی پورا علاقہ سوگوار ہوگیا خاران کے منتخب نمائندوں سمیت تمام سیاسی سماجی مذہبی رہنماؤں سول سوسائٹی نے حکومت سے خاران کے نوجوان منظور احمد کی پنجاب کے شہر گوجرانولہ میں مبینہ قتل کی فوری تحقیقات اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا،