|

وقتِ اشاعت :   August 21 – 2020

خضدار: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر و سابق گورنر بلوچستان جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ اور صوبائی جنرل سیکرٹری سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ میر حاصل خان بزنجو جمہوریت کے علمبردار ایک حقیقی سیاسی رہنماء سے ان کے انتقال ہم سب کے لئے باعث صدمہ ہے ہم دعا کرتے ہیں کہ مرحوم کے لواحقین و اہل بلوچستان اس صدمہ کو برداشت کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نال میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ جب بھی اسمبلی میں میر حاصل خان بزنجو کھڑے ہوئے انہوں نے جمہوریت کی بات کی،بلوچستان کے حقوق کی بات کی اور جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کی بات کی مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں ایک اتحاد ی کی حیثیت سے انہوں نے ملک کو قوم کے لئے بے مثال خدمات سر انجام دئیے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کو میر حاصل خان بزنجو کے انتقال سے دلی صدمہ پہنچا ہے ہم اور ہماری قائدین اس غم تکلیف کے لمحات میں بزنجو خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔