خضدار: خضدار قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں خاتون میڈیکل آفیسر جاں بحق بھائی شدید زخمی خضدار لیویز کے مطابق ہفتہ کے روز بیسک ہیلتھ یونٹ وہیر کے لیڈی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شہر بانو بنت قاضی حسن علی ساسولی اپنی بھائی منور علی کے ہمراہ وہیر اپنی ڈیوٹی پر جارہی تھی کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ سمان وھیر کے مقام پر انکی گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں لیڈی میڈیکل آفیسر موقع پر جاں بحق جبکہ انکا بھائی شدید زخمی ہوگیا۔
نعش اور زخمی کو گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا جہاں نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی جبکہ زخمی کو طبی امداد پہنچائی گئی ٹریفک حادثے میں جاں بحق لیڈی ڈاکٹر ڈسٹرکٹ بار خضدار کے سابق صدر قاضی حسن علی ساسولی کے صاحبزادی ہے۔