|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2020

خضدار: نیشنل پارٹی خضدار کے سینئر رہنماء انجینئر ریحان زرکزئی نے اپنے تمام دوستوں کے ہمراہ نیشنل پارٹی سے استعفیٰ دیدیا،یہ فیصلہ انہوں نے گزشتہ روزہ ایک منعقدہ میٹنگ کے بعد اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کیا۔

نیشنل پارٹی کے رہنماء میر ریحان خان زہری کی قیادت میں خضدار کھٹان میں ایک میٹنگ منعقد ہوا۔ جس میں میر ریحان زہری اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی سے مستعفیٰ ہونے کا علان کردیا مستعفی ہونے والوں میں میر بہرام خان زہری میر سیف اللہ زہری میر عمران زہری میر عبدالجبار زہری میرعبدالقادر زہری میر بلال زہری میر بابر زہری علی احمد رئیس علی نواز رئیس فضل بلوچ میر نواز غلامانی بچل خان غلامانی میر ادریس زہری میر حسن عمرانی زاہد بلوچ اور دیگر شامل تھے۔

میر ریحان زہری کا کہنا تھا کہ نیشنل پارٹی کو خضدار کھٹان میں اپنے ساتھیوں سے مل کر بڑی جدوجہد قربانیوں کے بعد فعال کیا الیکشن کے وقت خضدار کھٹان سے نیشنل پارٹی کو 300 سے 400 ووٹ ہم نے دیا بدلے میں ہمیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا نیشنل پارٹی ان لوگوں کو ہر چیز سے نوازہ جارہا ہے جنکی نیشنل پارٹی میں کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے،اپنے آئندہ کا فیصلہ چند روز میں کریں گے۔