|

وقتِ اشاعت :   October 22 – 2020

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہےکہ نیکٹا نے آئندہ دنوں میں بلوچستان اور خاص طور پر کوئٹہ اور پشاور کیلئے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا ہے، وزیراعلی بلوچستان کا کہنا ہےکہ اورماڑہ اور مکران میں گزشتہ چند واقعات واضح علامات ہیں کہ دشمن کچھ بھی کر سکتا ہے، اب دیکھنا ہوگا کہ غیر سنجیدہ اپوزیشن اس عمل کو کس طرح لیتی ہے