|

وقتِ اشاعت :   October 30 – 2020

 

کوئٹہ: چند روز قبل قلات میں عمران نامی بچے کے ساتھ زیادتی کا نشانہ بناکر اسے قتل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ مجرم کو عبرتناک سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی معصوم بچوں سے زیادتی کا سوچے بھی نہیں، عمران کے خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قلات پولیس کی کارکردگی قابل ستائش ہے، پولیس کا جرائم کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ہے.