|

وقتِ اشاعت :   December 25 – 2014

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ دہشت گرد جان لیں ہم اپنےبچوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے۔ وزیراعظم نوازشریف نےکہا کہ آج ایسے موقع پر قوم سے مخاطب ہوں جب سانحہ پشاور نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے، سفاک قاتلوں نے خونی واردات کرکے ہمارے سینوں پر گہرا زخم لگایا ہے، آج ہر آنکھ اشکبار اور خون دل کے آنسو رو رہا ہے، علم کے لیے نکلنے والے ہمارے بچوں کو خون میں نہلا دیا گیا، دہشت گردوں نے قوم کے نو نہالوں کو نشانہ بناکر ملک کے مستقبل کے سینےمیں خنجر گھونپا ہے لیکن دہشت گرد جان لیں انہیں ہمارے بچوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا جلد حساب دینا ہوگا کیونکہ ہم نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا تہیہ کررکھا ہے۔