کوئٹہ: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کے پسماندہ ترین اضلا ع کیلئے ایک تاریخی ترقیاتی پیکج کا اعلان کردیا ہے پیکج میں شامل منصوبے 12سے زائد وفاقی وزارتوں کی مدد سے کئی ماہ میں تیار کئے گئے مذکورہ ترقیاتی پیکج سے بلوچستان تاریخی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بلوچستان کی عوام کی پسماندگی کے خاتمے اور ترقی کیلئے اقدامات اٹھارہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بلوچستان کے اسکالرشپس میں اضافہ قابل تحسین اقدام ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز وزیر اعظم کے دورہ تربت پر رد عمل دیتے ہوئے کیا ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بلوچستان کی ترقی کیلئے کوشاں ہے صوبے کے پسماندہ ترین اضلاع کی ترقی کیلئے وزیراعظم عمران خان نے ایک تاریخی ترقیاتی پیکج کا اعلان کردیا ہے۔
مذکورہ ترقیاتی پیکج سے بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا عمران خان کی کوشش ہے کہ بلوچستان کے پسماندگی کا باعث بننے والے مشکلات ومسائل کو حل کر کے صوبے کو دیگر اکائیوں کے برابر لاکھڑا کرے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ ترقیاتی پیکج میں شامل منصوبے 12سے زائد وفاقی وزارتوں کی مدد سے کئی ماہ میں تیار کیا گیا انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں مختلف شعبوں بالخصوص تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
تربت میں و زیراعظم عمران خان کا دورہ تاریخی ہے عمران خان پہلے وزیراعظم ہے جنہوں نے تربت جیسے علاقے کا دورہ کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بلوچستان کے طلباء کا دیرینہ مسئلہ حل کر لیا گیا ہے بلکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بلوچستان کی اسکالرشپس میں ا ضافہ خوش آئند اقدام ہے۔