کوئٹہ: ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی و ایم پی اے اخترحسین کے ساتھ بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ بلوچی کا دورہ کیا۔شعبہ بلوچی کے چئیرمین ڈاکٹررحیم مہر اور پروفیسر اے آر داد نے انکو خوش آمدید کہا۔ ڈاکٹررحیم بخش مہر نے انکو شعبہ بلوچی کی زبان و ادب کے حوالے سے خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سائنٹفک دور کے تقاضوں کے مطابق زبان کی خدمت و ادب کی ترویج میں بلوچی ڈیپارٹمنٹ کا اہم کردار ہے۔
شعبہ بلوچی میں اس وقت چار پروگرامز چل رہے ہیں۔چیئرمیں شعبہ بلوچی نے میر حمل کلمتی کو گل خان نصیر چیئر کے بارے میں آگائی دی۔ شعبہ بلوچی کی ریسرچ جرنل ھنکین کے بارے میں کہا کہ بلوچی زبان کی پہلی ایچ ای سی ریگکنائزڈ جرنل ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم اے اور بی ایس کے علاوہ ایم فل و پی ایچ ڈی اسکالرز ریسرچ کی شکل میں بلوچی زبان کی ترقی و ترویج میں کردار ادا کرہے ہیں۔
چیئرمین بلوچی ڈیپارٹمنٹ نے ایم پی اے میرحمل کلمتی کو گل خان نصیر چیئراور دیگر شعرا و ادیبوں کی فن و زندگی پر ترتیب دئے گئے ریسرچ جنرل کے حوالے سے آگاہ ہے۔اس موقع پر ایم پی اے گوادر میرحمل کلمتی نے بلوچی زبان و ادب کی ترقی و ترویج میں شعبہ بلوچی کے اساتزہ کی خدمات کو سرہاتے ہوئے کہا کہ بلوچ قوم ایک امیر کلچر اور زبان کا مالک ہے،ہمارے آبا و اجداد نے بلوچی زبان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
بحثیت نمائندہ میں اور میرے فیملی نے زبان و ادب کی ترقی کیلئے ہمیشہ کردار ادا کیا ہے۔ نوجوان اپنے زبان و ثقافت سے لگاؤ رکھ کر سائنٹفک طرز سے بلوچی کی خدمت سراانجام دیں۔ اس موقع پر ایم پی اے میرحمل کلمتی و ایم پی اے اختر حسین لانگو نے شعبہ بلوچی کے لائبریری کا دورہ کرکے کتابوں کا معائنہ کیا۔چیئرمین شعبہ بلوچی ڈاکٹر رحیم بخش مہر اور پروفیسر اے آر داد کی جانب سے بلوچی ڈیارٹمنٹ کی جانب سے پبلش کے گئے کتابوں کا تحفہ بھی پیش کیا۔