کوئٹہ : پاک افغان سرحدی شہر چمن میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ وبارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کرلیا گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز چمن کے علاقے رحمن کہول روڈ پر سیکورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وبارود برآمد کرلی گئی ہے گرفتار افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔
پاک افغان سرحدی شہر چمن میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی ,کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 5 ملزمان کو گرفتار
وقتِ اشاعت : January 7 – 2015