|

وقتِ اشاعت :   December 13 – 2020

لورالائی: پی ڈی ایم کے رہنما و مسلم لیگ( ن) کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ وزیر اعظم شدید دبائو میں آگئے ہیں وہ پی ڈی ایم سے این ار او مانگ رہے ہیں لیکن نہ انھیں اب این ار او ملے گا اور نہ ہی ان سے کوئی ڈائیلاگ ہو گا دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ تیرہ دسمبر کے جلسہ عام نے تاریخ میں نیا نام رقم کردیا ہے۔

حکومت نے سو رکاوٹیں ڈالیں لیکن پھر بھی لاکھوں افراد جلسہ میں شریک ہوئے یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مقدمات گرفتاریاں اور لاٹھی ہمارا راستہ اب نہیں روکھ سکتے جنوری میں استعفوں اور اسلام آباد لانگ مارچ دونوں کارڈ کے استعمال سے حکومت کا گھر جانا یقینی ہو گیا ہے ظلم و بربریت کا دور بہت جلد ختم ہونے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ماضی میں میڈیا کے سامنے خود کہا تھا کہ میں شیخ رشید کو اپنا چھپڑاسی بھی نہ رکھوں اور اللہ مجھے شیخ رشید جیسا کامیاب لیڈر کھبی نہ بنا ئے لیکن انہوں نے ایک اور یو ٹرن لیکر انھیں ملک کا وزیر داخلہ بنا دیا جو کہ قوم کی بدقسمتی ہے انہوں نے کہا کہ شیخ رشید جیسے نااہل شخص سے ریلوے نہ چل سکی اب داخلہ وہ کیسے چلائینگے وہ ایک مداری سے کم نہیں ہے۔

انھیں پی ڈی ایم سے نمٹنے اور بدزبانی کرنے کیلئے لایا گیا لیکن وہ پی ڈی ایم کا سامنا کھبی نہیں کر سکے گا اور اپنا دم دبا کر بھاگنے پر مجبور ہو جائیگا انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز اور خطرناک صورتحال سے نکالنے کیلئے حکومت سے نجات ضروری ہو گیا ہے پی ڈی ایم ملک کی بقاء کیلئے کروناء کے باوجود اپنی تحریک کو چلا رہی ہے کیونکہ دوہزار اٹھارہ کے الیکشن کویڈ19 سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات بہت زیادہ خطرناک ہوچکے ہیں جمہوریت اور ائین خطرے میں پڑ چکے ہیں پارلیمنٹ کا جو حال حکومت نے کردیا ہے وہ پوری قوم کے سامنے ہے ایوان صدر کو آرڈینینس فیکٹری بنا دیا گیا ہے اسپیکر اپوزیشن کے بجائے حکومت کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں ہم نے ان حالات میں پی ڈی ایم بنایا اور اسے قوم کے امنگوں کی ترجمانی کا حق دیا۔