پسنی: ایس ایچ او پسنی کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل پڑے پریس کلب کے سامنے دھرناڈی پی او گوادر خالد مصطفی کورائی نے ایس ایچ او پسنی انور جمیل کو لائن حاضر کردیاخالد دشتی ایس ایچ او پسنی تعینات اے ایس پی گوادر مرادعلی مذاکرات کے لئے پسنی پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پسنی انورجمیل کے خلاف پسنی وارڑنمبر 1کلانچی محلہ کے مکین سڑکوں پر نکل پڑے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔
ایس ایچ او پسنی نے طالب علم ساجد ناصر کو اٹھاکر دوکروڑ روپے طلب کر لئے مکینوں کے مطابق ایس ایچ او پسنی ناجائز طریقے سے وردی کی آڑمیں معززشہریوں کو تنگ کررہا ہے احتجاجی مظاہرین نے بتایا کہ جب سے انورجمیل ایس ایچ او پسنی تعینات ہوئے ہیں پسنی میں چھاپہ مارکاروائیوں کے دوران چوریاں کررہے ہیں احتجاجی مظاہرین نے پلے کارڑاٹھارکھے تھے اور ایس ایچ او پسنی کے خلاف نعرہ درج تھے۔
اور مظاہرین نے ایس ایچ او پسنی کے خلاف نعرہ بازی بھی مظاہرین نے بتایا کہ ایس ایچ او پسنی نے ساجدناصر نامی طالب علم کو اٹھایا اوراس کی رہائی کے دو کروڑوپے طلب کیئے اور پیسے نہ دینے پر لیاقت‘واحد،صادق کے خلاف ایف آئی آردرج کرلیا گیا مظاہرین سے مذاکرات کے لیئے اے ایس پی گوادرمرادعلی پسنی آئے جنہوں نے مشتعل مظاہرین سے مذاکرات کیئے پسنی پولیس تھانہ میں ایس ایچ او سے متاثرین لوگوں نے اے ایس پی گوادر مرادعلی کو اپنے تحریری شکایت دیں۔
جس پر ڈی پی او گوادر خالد مصطفی کورائی نے سخت ایکشن لیکر ایس ایچ او پسنی انورجمیل کو پولیس لائن حاضر کرلیا جبکہ خالد دشتی کو ایس ایچ او پسنی تعینات کردیا ڈی پی او گوادر خالد مصطفی کورائی نے کہاکہ پولیس اگر کسی معززشہری کے خلاف غلط اقدام اٹھائی گی۔
اس کے خلاف محکمانہ کاروائی کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ میں بحیثیت ڈی پی او گوادر ہر معززشہری کے ساتھ ہولیکن منشیات اور منشیات فروشوں سے کسی بھی طرح کا کمپرومائیز نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ جب تک عوام کا ساتھ نہ ہو جرائم پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔