دالبندین: تھیلسمیا کے مرض میں مبتلا بچی زندگی کی بازی ہار گئی تفصیلات کے مطابق دالبندین کے سبزی فروش داد محمد کی سائرہ نامی 13 سالہ بچی جو کہ عرصہ دراز سے تھلیسمیا مرض میں مبتلا تھی طویل عرصے تک علاج و معالجے کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکی اور انتقال کر گئیں۔
دالبندین و گردونواح میں تھلیسمیا کے شکار مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے علاقے میں صحت کی سہولیات کے فقدان سے تھلیسمیا مرض میں مبتلا مریضوں اور ان کے ورثاء سخت مشکلات سے دوچار ہیں ۔
عوامی و سماجی حلقوں نے صوبائی محکمہ صحت سے مطالبہ کیا کہ دالبندین شہر میں تھلیسمیا کے امراض کی ادویات اور دیگر سامان کی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔