|

وقتِ اشاعت :   December 14 – 2020

گوادر: نیشنل پارٹی نے ہمیشہ تعلیم اور خود انحصاری کو فوکس کیئے رکھا.قومی حقوق،ساحل وسائل کے تحفظ کے ساتھ ساتھ نیشنل پارٹی نے تعلیم کو ہر لحاظ سے ترجیح دی ہے۔ افرادی قوت میں نوجوانوں کا موثر کردار ہونا چائیے۔ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے رہنما تحصیل صدر ناگمان عبدل نے گوادر پریس کلب کے پروگرام حال احوال سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اْن کا کہنا تھا ہمارے قائد ڈاکٹر عبدالمالک نے اپنے مختصر دور حکومت میں بلوچستان خصوصا اپنے حلقے میں تعلیمی ترقی کے لیئے گراں بہا خدمات سرانجام دی ہے۔ اْنھوں نے مکران میڈیکل کالج،تربت یونیورسٹی کے قیام اور گوادر کیمپس کی اجراء کے لیئے خدمات سرانجام دی ہیں۔جب تک کوئی قوم تعلیم میں آگے۔

نہیں بڑھتا وہ ترقی نہیں کرسکتا.اس لیئے پارٹی ویڑن کے ساتھ ساتھ میرا زاتی وڑن بھی یہی ہے کہ نوجوان تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ کاروبار کرنے پر اپنی خصوصی توجہ مرکوز رکھیں.سرکاری ملازمت اختیارا کرنے کی بجائے اپنا زاتی کاروبار شروع کرئں کیونکہ تعلیم انسان بناتا ہے جبکہ کاروبار معاشرے کو بناتا ہے.جب کاروبار بڑھتا ہے تو معاشرے کے دیگر نوجوانوں کیلئے بھی روزگار کے دروازے کْھل جاتے ہیں۔

اْن کا کہنا تھا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے تعلیم اور خود انحصاری پر فوکس کئیے رکھا ہے۔ اْنھوں نے گوادر میں باڈ لگانے کی عمل کی شدید مذمت کی ہے.صوبائی خود مختاری اور 18 ویں ترمیم کے تحفظ کے لیئے نیشنل پارٹی کا کردار واضح اور دو ٹوک ہے.ساحل اور جزائر پر قبضہ کے خلاف سب سے پہلے نیشنل پارٹی نے آواز بلند کی ہے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ ٹرالر مافیا ایک بہت بڑا مافیا ہے۔

لیکن ہم نے اپنے دور میں اسے کم کرنے کی ضرور کوشش کی ہے.انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ٹرالرنگ کی وجہ سے ماہی گیر معاشی بحران کا شکار ہیں اس کے فروغ سے جفا کش ماہی گیر بے روزگاری کی عفریت کا شکار بن گئے ہیں۔

غیر قانونی ٹرالرنگ کا خاتمہ کئے بغیر ماہی گیروں کے ذریعہ معاش کو تحفظ فراہم نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں لئے کہا کہ مسائل کے لیئے اداروں کا اپنا موثر کردار ہونا چاہئے۔ اس موقع پر بی ایس او گوادر زون کے سابقہ نائب صدر مولا بخش بھی ان کے ہمراہ تھے۔