کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے لاہور کے جلسہ عام کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے تمام تر پروپیگنڈوں کے باوجود اپوزیشن اتحاد کا کا میاب جلسہ تھا پی ڈی ایم قائدین آئندہ کا لائحہ عمل طے کر کے مزید جلسے پلان کررہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک انٹر ویو میں کیا ۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ لاہور میں پاکستان جمہوری تحریک کے زیر اہتمام تاریخ سازش جلسہ پر پی ڈی ایم قائدین اور کارکن مبارکباد کے مستحق ہیں سلیکٹڈ حکومت اور نالائق وزراء کی تمام تر پروپیگنڈوں کے باوجود جلسہ انتہائی کامیاب رہا ۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم قائدین آئندہ کا لائحہ عمل طے کر کے مزید جلسے پلان کریگی انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ سے متعلق فیصلہ پی ڈی ایم قیادت کریگی حکومت کی جانب سے ملتان کا جلسہ ناکام بنا نے کی کوشش کی گئی لیکن لاہور جلسے سے پہلے ہی حکومت نے ہتھیار ڈال دیئے ۔