|

وقتِ اشاعت :   December 14 – 2020

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر وصوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام وزیراعظم عمران خان اور اس کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے۔

پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے پی ڈی ایم میں شامل 11جماعتوں کا بیانیہ ااور بلند وبھانگ دعوے ریت کے مہل ثابت ہوئے ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کیا سردار یار محمد رند نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ میں شامل 11اپوزیشن جماعتوں کا بیانیہ اور جلسے وجلوسوں کے دوران کئے گئے دعوے ریت کا محل ثابت ہوئے۔

گزشتہ لاہور میں فلاپ شو اس امر کا عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان کی ترقی پسند عوام وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں وفاقی حکومت نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے حکومت اپنی مدت پوری کریگی اور عوام وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بہت جلد ملک کو ترقیافتہ دیکھیں گے ۔