قلات: لیویز فورس خضدار میں میرٹ کو پامال کرنے کے خلاف امیدواروں کی پیدل لانگ مارچ قلات پہنچنے پر قلات کی سیاسی و سماجی رہنماں نے پھولوں کی ہار پہنا کر لانگ مارچ کے شرکا کا استقبال کیا مڈوے کے مقام پر استقبالیہ تقریب سے بی این پی کے ضلعی صدر میر قادر بخش مینگل احمد نواز بلوچ نیشنل پارٹی کامریڈ ظہور بلوچ جمہوری وطن پارٹی کے ذوالقرنین نوشیروانی نوراحمد پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ملک عصمت کھیازئی ۔
انسانی حقوق کے خلیل شادیزئی جمیعت طلبا اسلام نظریاتی کے صوبائی صدر فضل الرحمن رحمانی پی ٹی آئی کے ٹکری شاہ خالد مینگل ابراہیم سمالانی قلات نوجوان اتحاد کے بیرگ لہڑی علی احمد شاہوانی وقار بلوچ میر ذوالفقار جتک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت عوام کو روزگار دینے کی بجائے بے روزگار کررہی ہے میرٹ کے نام پر اصل حقداروں کو نظر انداز کرکے اپنے قریبی اور من پسند لوگوں کو نواز رہی ہے۔
تعلیم یافتہ نوجوانوں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے نہ صرف خضدار لیویز بلکہ قلات اور دیگر اضلاع میں بھی یہی حال ہے میرٹ کے نام پر پوسٹوں پر بولیاں لگ رہی ہے مختلف پوسٹوں پر گریڈ وائز ریٹ فکس ہیں حکومت کی ضمیر جنجھوڑ نے کے لئے نوجوانوں کی لانگ مارچ کافی ہے مگر صوبائی حکومت اقتدار کے نشے میں ٹس سے مس نہیں ہورہی بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتیں ان سلیکٹڈ حکومت کی کارکردگی سے بیزار ہیں ۔
تعلیم یافتہ نوجوان احتجاج پر مجبور ہیں صویے میں کرپشن انتہا کو ہے بلوچستان میں کرپشن نیب کو نظر نہیں آرہی ہے انھوں نے کہاکہ سالانہ اربوں روپے کے فنڈز زمین پر دکھائی نہیں دیتے بلکہ کرپٹ نمائندوں کے جیبوں میں چلے جاتے ہیں اپنے حقوق کے لیے اب مزید خاموش نہیں رہ سکتے حقوق لیکر رئینگے خضدار کے نوجوانوں نے اپنے حقوق کے لیے جس تحریک کا آغاز کیا ہے۔
اس کو منطقی انجام تک پہنچاکر دم لینگے اور حکومت نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا بے روزگار نوجوانوں کے مسائل حل نہیں کئے تو عدالت سے رجوع کرینگے لانگ مارچ کے شرکا نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی شرکا سے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے رکھیں تھے جس پر میرٹ کی بحالی اور حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔