|

وقتِ اشاعت :   December 15 – 2020

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ نیشنل پارٹی بلوچ قوم کی نمائندہ جماعت ہے جو قومی جدوجہد کو شعوری و فکری انداز میں آگے بڑھا رہی ہے۔اور اس شعوری و فکری جدوجہد میں نیشنل پارٹی نے قیادت اور کارکنوں کی زندگیاں قربان کی ہے۔ 15 دسمبر شہید ڈاکٹر شفیع بزنجو کی طویل قومی سیاسی جدوجہد و خدمات پر عمل پیرا رہنے کا درس دیکر آتا ہے۔

اور اس درس کو نیشنل پارٹی ہمیشہ مشعل راہ سمجھتی ہے۔نیشنل پارٹی کل 15 دسمبر کو تمام اضلاع میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کررہی ہے۔کوئٹہ میں 3 بجے مرکزی سیکرٹریٹ میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوگا اور شہید ڈاکٹر شفیع بزنجو کی جدوجہد کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی سیاست کو عبادت سمجھتی ہے اور اس عبادت کو نظریات اور اصولوں کی بنیاد پر متعین کی نیشنل پارٹی نیاپنے نظریہ فکر سے کبھی سمجھوتا نہیں کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی سیاست اور سیاسی عمل کا حصہ بننے کی تلقین کرتی ہے۔نیشنل پارٹی سمجھتی ہے بلوچ قوم کی قومی وسائل اور قومی شناخت کی تحفظ کو سیاسی عمل سے ممکن بنایا جاسکتا ہے۔شہید ڈاکٹر شفیع بزنجو اور دیگر اکابرین نے قومی جدوجہد میں جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے۔

قومی جدوجہد کو انقلاب و خون سے تقویت دی۔ شہید ڈاکٹر شفیع بزنجو کی سیاسی قومی جدوجہد تاریخ میں قومی سمت کو متعین کرنے کے طور پر لکھا جائے گانیشنل پارٹی شہید ڈاکٹر شفیع بزنجو کی جدوجہد کو جاری رکھتے ہوئے آگے بڑھائے گی۔