|

وقتِ اشاعت :   December 15 – 2020

کوئٹہ: چمن پاک افغان باڈرپر چمن کے تاجربرداری کو درپیش بنیادی مسائل بارے ایک اہم اجلاس صوبائی ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے دفترمیں زیرصدارت صوبائی ایڈیشنل سیکرٹری حافظ باسط ہوااجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن اسفندیارکاکڑ،ڈی آئی پویس ،ایس ایس پی قلعہ عبداللہ جعفرخان،ایف سی کے برگیڈیئرایمان ،اسسٹنٹ کمشنرچمن ذکااللہ درانی آل پارٹیزتاجرلغڑی اتحاد کے کنونیئرمحمداسلم اچکزئی۔

مرکزی انجمن تاجران کے صدرمحمدصادق اچکزئی ،لغڑی اتحادکے جنرل سیکرٹری غوث اللہ ،لغڑی چانس کے فیض محمد،ولی محمدعرف بوگئی سمیت دیگرحکام نے شرکت کی اجلاس میں آل پارٹیزتاجرولغڑی اتحاد کے کنونیئرمحمداسلم اچکزئی نے چمن پاک افغان باڈرپر چمن کے مقامی تاجروں ،محنت کشوں ،مسافروں کودرپیش بنیادی مشکلات سے تفصیلاآگاہ کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت اور ایف سی کے اعلی حکام نے متعددبار ہمارے ساتھ۔

ہمارے جائزمطالبات کو تسلیم اور ان پرفوری عملددرآمد کرنے کی یقین دہانیاں کروائی ہے مگر عرصہ چارماہ گزرنے کے باوجودبھی کوئی ایک وعدہ وفانہیں ہوسکاہے جوکہ چمن کے شہریوں کیساتھ سراسرظلم اور ذیادتی ہے لہذاصوبائی حکومت اور ایف سی کے اعلیٰ حکام چمن باڈرکے اس حساس نویت کے معملے کو فوری حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں ۔ محمداسلم اچکزئی نے مزیدکہاکہ اس وقت ایف سی کے پاس 16ہزار لغڑیوں کی رجسٹریشن موجودہے۔

اس سابقہ رجسٹریشن کی روشنی میں ہنگامی بنیادوں پرلغڑی چانس کو بحال کیاجائے تاکہ آئے روزہڑتالوں ،فائرنگ سے چھٹکاراحاصل کرنے اور علاقے میںدیرپا قیام امن کیلئے موثرثابت ہوسکتاہے اور یہ بات سب کومعلوم ہے کہ چمن کے لاکھوں افرادکاروزگارچمن پاک افغان باڈرسے منسلک ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ آج تک چمن کے کسی بھی بندے نے سرحدپارسے کوئی اسلحہ ،منشیات وغیرہ نہیں لائی ہے۔

اوریہ چمن کے شہریوں کی محب وطنی کامنہ بولتاثبوت ہے اگراس کے باوجودبھی چمن کے لاکھوں افرادکیساتھ حکومت کی جانب سے جاری رویہ ناقابل برداشت ہے اوراسی طرح گھوڑاریڑھیوں کی تعداد270تھی اب ان میں سے صرف100ریڑھیاں چل رہی ہے باقی ریڑھیوں کی چلانے کاوعدہ بھی ہمارے ساتھ متعددبارہواہے مگرپورانہیں کیا،اورباب دوستی پر پیدل آمدورفت کرنے والوں جس میں خاص کرخواتین کیلئے الگ راستے کابندوبست کیاجائے۔

کنونیئرمحمداسلم اچکزئی نے مذیدبتایاکہ چمن کوئٹہ شاہراہ پر ایف سی اور لیویزکی چیک پوسٹوں کی بھرمارہے اور ہرچیک پوسٹ صرف اور صرف لوٹ ماری اور عوام کی تذلیل کیلئے بنائی گئی جس کو فوری طورپر ختم کیاجائے تاکہ بین الاقوامی شاہراہ پر ہرعام وخاص سکون سے سفرکرسکے اور چمن میں منشیات کی اڈوں کے خلاف فوری طورپرکاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ نسل نو اس موزی مرض سے بچ سکے۔