حب: بی آئی ایس پی (BISP)اے ڈی حب نجیب عطا نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے تحت وسیلہ تعلیم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جس کا بنیادی مقصد پرائمری تعلیم کا فروغ ہے۔اس پروگرام کے تحت محکمہ ہذا سے امداد وصول کرنے کی اہل خواتین اپنے 4 سے 12 سال کی عمر کے پرائمری زیر تعلیم اور داخلہ کے قابل بچوں کا اندراج کروا سکتی ہیں۔
اسکول پرائیویٹ ہو یا گورنمنٹ۔اندراج کا طریقہ کار درج ذیل ہے۔متعلقہ خواتین اپنے 4 سے 12 سال کی عمر کے بچوں / بچیوں کے ہمراہ تحصیل آفس حب تشریف لائیں۔ بچے کا آنا ضروری ہے۔اپنے ہمراہ شناختی کارڈ اور بچوں کے فارم ب کی کاپی اور اپنا رابطہ نمبر لازمی لائیں۔تحصیل آفس حب بچے کی رجسٹریشن کر کے اسکی والدہ کو انرولمنٹ سلپ جاری کرے گا۔خاتون اس انرولمنٹ سلپ کی بچے کے اسکول سے تصدیق کرواکر۔
واپس تحصیل آفس حب جمع کروائے گی۔تحصیل آفس اس انرولمنٹ سلپ کی بنیاد پر آن لائن سسٹم کے زریعے متعلقہ بچے کی انرولمنٹ کردے گا۔بچے کی اسکول حاضری کم از کم 70% یقینی بنانا ہوگی جس کی محکمہ باقاعدگی سے نگرانی کرے گا۔70% یا زیادہ یا حاضری والے بچے کی والدہ اپنی سہ ماہی امداد کے ساتھ مندرجہ ذیل اضافی امداد حاصل کرسکے گی تاکہ اسے اپنے بچوں کو تعلیم دلوانے میں کوئی مالی دشواری پیش نہ آئے۔
اگر لڑکا زیر تعلیم ہے تو:1500 روپے فی بچہ اگر لڑکی زیر تعلیم ہے تو :2000 فی بچی بی آئی ایس پی اسسٹنٹ ڈائریکٹر حب نجیب عطا کا مزید کہنا تھا کہ 25 دسمبر تک تمام مستحقین خواتین بچوں کے درخواست فارم تحصیل آفس بلوچ کالونی حب سے حاصل کر لیں۔