|

وقتِ اشاعت :   December 17 – 2020

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کے فیصلے کو عوام دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت نے بلاجواز قیمتیں بڑھا ہر عوام کی قوت خرید ختم کرنا چاہتی ہے پوری دنیا میں تیل سستا ہونے پر حکومت نے خریدی نہیں کی اب مہنگے داموں پیٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت جاری ہے۔

مہنگائی کی شرح بڑھنے سے جرائم بڑھنے کا خدشہ ہے حکومت فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے اور بلاجواز ٹیکس ختم کرے، یہ بات انہوں نے یہا ں جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ عالمی منڈیوں میں جب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی ہوئی اس وقت حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ وافر اسٹاک خرید لیتی تاہم ایسا کرنے کی بجائے حکومت نے پیٹرولیم کمپنیوں کو نوازنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری نہیں کی۔

اور منصوعی قلت پیدا کی گئی جس سے عوام کو لمبی لمبی قطاروں میں لگ کر ایندھن خریدنا پڑا آج تک اس عمل پر کاروائی نہیں کی گئی انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی پر بوجھ بڑھے گا حکومت پیڑولیم لیوی کی مد میں کئی گنا زیادہ ٹیکس وصول کر رہی ہے جبکہ آنے والے دونوں میں ایل این جی کی خریداری نہ ہونے کی وجہ سے بھی گیس بحران کا اندیشہ ہے ۔

پیٹرولیم مصنوعات اور ایل این جی خریداری ا س حکومت کے سب سے بڑے اسکینڈ ل ہیں جنکی تحقیقات ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی مہنگائی عروج پر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ایسی صورتحال میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے عوام کی قوت خرید ختم ہونے کو ہے۔

جسکی وجہ سے جرائم بڑھنے کا اندیشہ ہے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے اور لیوی ٹیکس میں کمی کرے۔