|

وقتِ اشاعت :   December 22 – 2020

پشین: جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ جولائی 2018کے الیکشن کے خلاف سب سے پہلے جمعیت علمااسلام نے آواز بلند کی اور 24گھنٹے کے اندر تمام پارٹیوں ایم ایم اے مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی نے الیکشن کومسترد کردیا اور مشترکہ اعلامیہ جاری کیا کہ جعلی الیکشن کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا ۔

جمعیت علما اسلام نے دو قدم آگیرہا اور جے یو آئی نے ملک بھر میں پندرہ سے زائد ملین مارچ اور اسلام آباد آزادی مارچ کیا دو سال بعد جمعیت علمااسلام کا نعرہ تمام سیاسی پارٹیوں کا نعرہ بنا پی ڈی ایم کا اعلامیہ 26 نکات پر اتفاق کیا میثاق پاکستان کے نام سے اعلامیہ جاری کیا۔

جو 12 نکات پر مشتمل ہے جس میں آئین کے اسلامی دفعات کی تحفظ اسلامی دفعات کی تحفظ آئین کی بالادستی قانون اور عوام کی حکمرانی غیر جمہوری اور نامعلوم قوتوں کی الیکشن میں عدم مداخلت مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ شامل ہے 4 کروڑ سے زیادہ ووٹ لینے والی سیاسی پارٹیاں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے حکومت مخالف عوام سڑکوں پر ہیں حکومت اور حکومت کی جبر وتسلط کے خلاف ہیں قبل ازوقت الیکشن کا انعقاد چاہتے ہیں۔

حکومت خارجہ پالیسی اور معاشی پالیسی ناکام ہے ملکی معیشت کی شرح پانچ اعشاریہ پچاس سے کم ہوکر صفر ہوکر رہ گیا ہے عمران کی حکومت میں ہندوستان اور مودی نے کشمیر ہڑپ کیا اور کشمیر کے تین حصوں میں تقسیم مقبوضہ کشمیر پر بھارت لداخ پر چین آزاد کشمیر وگلگت بلتستان پاکستان کو دینے اس لئے حکومت کشمیر سے دستبردار ہوا سعودی عرب اور امارات نیہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔

چین سے دوستی کو ہمالیہ سے سمندر سے گہری اور شہد سے میٹھا ہونے کا دعوی کیا پاک چین اکنامک کاریڈور سے پاک چین دوستی معاشی دوستی میں تبدیل ہوا مگر آج سی پیک معطل ہے چین ناراض ایران ناراض ترکی اور ملائشیا ناراض ہے سعودی عرب کے تین ارب ڈالر کے قرض دینے کا رقم حکومت نے چین سے چودہ فیصد سود پر لے کر سعودی کو قرض واپس کردی جس کی دنیا میں مثال نہیں ہے۔

73 سالوں میں پہلی دفعہ بھارت کے آرمی چیف نے سعودی عرب اور امارات کا دورہ کیا اور سعودی عرب کے ڈیفنس یونیورسٹی میں لیکچر دیے افغانستان اور ایران کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں پی ڈی ایم موجودہ ناروا اور ناجائز حکومت کو نہیں مانتے وزیر اعظم کے آس پاس آٹا اور چینی چور بیٹھے ہیں حکومت پر چوروں ایک ٹولہ مسلط ہے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا دواں میں چار سو فیصد اضافہ ہوا عمران اپنے والد اکرام اللہ نیازی کا منی ٹریل دیں۔

علیمہ خان کی تلاشی لیا تو ساٹھ ارب روپے اور دوسری بہن سے چالیس ارب روپے برآمد ہوئے جس کو سلائی مشن کی کمائی کہا پرویز خٹک خسرو بختیار جہانگیر ترین پر نیب کے کیسز پر خاموشی ہے پرائم منسٹر کے خلاف خود کیس ہے تین سو کینال کے قبضہ کی زمین پر بنی گالہ بنایا ہے اب تک عدالت میں اجازت نامہ پیش نہیں کرسکیں امریکہ کی عدالت سے سرٹیفائیڈ ناروا شخص ہمارا حکمران نہیں ہوسکتا۔

موجودہ حکومت میں چار دفعہ ختم نبوت اور ناموس رسالت پر حملہ ہوا ہے حکومت ایف اے ٹی ایف کے مطالبے پر ان کے دبا میں آکر ملک میں دینی مدرسوں اور مساجد کو سرکاری کنٹرول میں لے کر سکول یا ہسپتال بنانے کی سازش شروع کیا ہے ریاست مدینہ میں مسجد نبوی کی حیثیت جی ایچ کیو کا تھا ریاست مدینہ میں ایوان صدر اور وزیراعظم ہاس مسجد نبوی تھا اگر مدینہ کی ریاست تشکیل دینی ہے۔

تو اسلامی نظریاتی کونسل کے ہزاروں سفارشات ریٹائرڈ ججز مذہبی اسکالرز اور پارلیمنٹ کے سفارشات کے روشنی میں قانون کو قرآن وسنت کے مطابق بنائیان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ پشین کے موقع پر آن لائن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر حاجی عبدالقہار لالا قاری زین اللہ ماسٹر فیض الدین مولوی عزیز اللہ مولوی محمد ایوب مفتی حفیظ اللہ کلیم اللہ کاکڑ اور دیگر بھی موجود تھے۔