|

وقتِ اشاعت :   December 23 – 2020

کوئٹہ: سبی میں الہ اباد روڈ پر سرکاری آفیسر کی رہائش گاہ پر کریکر حملہ،تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،ایس ایچ او سبی اصف خجک نے بتایا کہ سبی کے الہ آباد روڈ پر نامعلوم افراد نے محکمہ مواصلات وتعمیرات کے ایکسین کی رہائش گاہ پر کریکر پھینکا۔

جو گھر کے صحن میں گر کر روز دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوااطلاع ملنے پر ایس ایس پی سبی، ڈپٹی کمشنر سمیت پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردیں۔