|

وقتِ اشاعت :   December 26 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان میں سال 2020 کے دوران بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ سمیت جرائم کے مختلف واقعات سے متعلق رپورٹ جاری مختلف واقعات میں بچوں اور خواتین سمیت 403 افراد جاں بحق ہوئے۔

اس کے علاوہ 84 افراد کی لاشیں ملیں جبکہ 39 افراد نے خودکشی کرکے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں برس 11 ماہ کے دوران بم دھماکوں کے 10 واقعات پیش آئے ان میں 79 افراد جاں بحق ہوئے، مختلف اضلاع میں ٹارگٹ کلنگ کے 113 واقعات میں 124 افراد جاں بحق ہوئے، قتل کے 113 واقعات میں 143 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

صوبے میں غیرت کے نام پر 33 واقعات میں 50 افراد کو قتل کیا گیا، رواں برس مختلف اضلاع میں 84 لاشیں ملیں،39 افراد نے خودکشی کی اور 7 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، صوبے میں اغواء کے 9 واقعات پیش آئے۔