برطانیہ اور آئرلینڈ میں آنے والے سمندری طوفان ’بیلا‘ کے زیرِاثر طوفانی ہوائیں اور بارشیں جاری ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق طوفان ’بیلا‘ کے آنے سے ساحلی علاقوں میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار 83 میل فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
بریڈ فو رڈ شائر اور شمالی آئر لینڈ میں سڑکیں تالاب بن گئیں، 1300گھر خالی کرا لیے گئے ، جبکہ کئی علاقوں میں سیکڑوں گھر بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔
برطانوی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور سیلاب کے الرٹ جاری کیئے گئے ہیں۔
آج اور پیر کو لندن میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ برف باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔