|

وقتِ اشاعت :   January 3 – 2021

کوئٹہ: 2020 بلوچستان میں سوئی گیس کے صارفین پر بھاری گذرا گذشتہ سال کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے اور گیس دھماکے سے اگ لگنے کے واقعات میں انیس افراد لقمہ اجل بنے۔

جبکہ 27افراد بے ہوش اور جھلس جانے کے باعث زخمی ہوئے ۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعداوشمار کے مطابق بلوچستان میں ہر سال سوئی گیس کے باعث دم گھٹنے اور گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے سے کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے ،،،سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے مہم بھی چلائی گئی ،،اس مہم کے نتیجے میں ان واقعات میں معمولی کمی ضرور ائی۔

2020کے دوران بلوچستان کے علاقوں میں گیس کے باعث دم گھٹنے اور گیس دھماکوں کے تیرہ واقعات میں انیس افراد جان بحق جبکہ 27زخمی اور بے ہوش ہوئے،،ان واقعات میں پنجگور اور دالبندین میں ایل پی جی سلنڈر سے گیس لیکج سے دم گھٹنے سے ہلاک ہونے والے تین افراد بھی شامل ہیں ،،گذشتہ سال گیس لیکج سے ہلاکت کا سب بڑا واقعہ نوجنوری کو کوئٹہ کے سبزل رود کے ایک مکان میں پیش ایا تھا جہاں گیس سے دم گھٹنے سے ایک خاندان کے پانچ افراد لقمہ اجل بنے تھے ،،،