|

وقتِ اشاعت :   January 3 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں مچھ کے قریب کوئلہ کان مزدروں کے بہیمانہ قتل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اور انتظامیہ امن و امان بحال کرنے والے ادارے لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکے ہیں۔

مچھ میں مزدوروں کی کھلے میں قتل انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے امن و امان کے نام پر سالانہ اربوں روپے خرچ ھونے کے علاوہ ایک سیکورٹی ادارہ سیکورٹی کے نام پر فی ٹرک 10 سے15ھزار روپیغیر قانونی ٹیکس بھی لیتے ہیں اس کے باوجود بھی آئے روز قتل غارت ٹارگٹ کلنگ روز کا معمول بن چکا ہے ہے موجودہ حکومت کو عوامی مسائل سے امن وامان سے کوئی غرض نہیں ہے ۔

بلوچستان کے تاریخ کا سب سے کرپٹ حکمرانی ہے جو مالی بدعنوانی میں ملوث ہے سالانہ اربوں روپے امن و امان کے بحالی کے نام پر غریب صوبے کے عوام سے کاٹا جاتا ہے حالیہ مچھ کا دلخراش واقع ناقابل برداشت ہے۔

حکومت فوری طور پر ملوث ملزمان کو گرفتار کرے اور واقع کا اعلی سطح پر تحقیقات کرے اور لواحقین شہدائے کو فی کس ایک کروڑ ادا کیا جائے اور زخمیوں کو پچاس لاکھ ادا کیا جائے شہدا اور زخمیوں کے فیملی کو ملازمتیں دی جائیں اور مزدوروں کے تحفظ کے اقدامات کئیے جائیں۔