کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو میرٹ پر ملازمتیں فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھاکر تعلیم یافتہ بے روز گار نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں فراہم کررہی ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں مختلف محکمہ جات میں مختلف کیٹگیری میں ہزاروں تعلیم یافتہ بے روز گار نوجوان میرٹ پر تعینات ہوکر باعزت روزی کما رہے ہیں ایک فرد کو نوکری ملنے سے ان کے خاندان میں شامل تمام لوگ ان پر انحصار کرکے خوشحال زندگی گزاریں گے مزید محکمہ جات سے سرکاری ملازمتوں کے اشتہار مشتہر ہونگے عوام صبر و تحمل سے کام لیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرنلسٹ محمد سلیم رند سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
محترمہ بشریٰ رند نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں بے روز گار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو میرٹ پر سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے 2018ء سے اب تک مختلف محکمہ جات میں ہزاروں نوجوانوں کو میرٹ پر سرکاری ملازمتیں فراہم کرکے مختلف شعبوں میں نوجوانوں کو خدمات سرانجام دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
ان شاء اللہ تعالی مزید مختلف محکمہ جات میں خالی آسامیوں کو اخبارات میں مشتہر کرکے صوبے سے بے روز گاری کے خاتمے کے لئے صوبائی حکومت بھرپور اقدامات اٹھائے گی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سفارش کلچر کو دفن کرکے سرکاری ملازمتوں پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کرینگے۔
کیونکہ صوبے میں ہونہار اور قابل تعلیم یافتہ نوجوانوں کی کوئی کمی نہیں ہے ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے نوجوان تعلیم یافتہ طبقہ آگے آکر ملک و قوم کے لئے مختلف شعبوں میں بہتر انداز میں خدمات سرانجام دیکر اپنی قابلیت سے فائدہ پہنچائیں۔