کوئٹہ: چیف آف جھالا وان و سا بق وزیر اعلیٰ بلو چستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے مچھ میں ہز ارہ بر ادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے قتل کی شدید الفاظ میںمذ مت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہزارہ برادری کے معصوم شہریوں کا قتل صوبے کے برادر اقوام کو آپس میں دست و گریباں کرنے کی سازش ہے صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنیوالوں سے آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
اپنی ایک مذ متی بیان میں انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت صوبے میں قیام امن میں مکمل ناکام ہوگئی ہے نہتے اور معصوم مزدوروں کو قتل کرنے والے شر پسندعنا صر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہے بلوچستان میں ایک بار پھر امن و امان کو تہہ و بالا کرنے کی سازش ہورہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ صوبائی و وفاقی حکومت واقعے میں جاں بحق ہونیوالے کانکنوں کے ورثاء کیلئے معاوضہ اور زخمی ہونیوالے کانکنوں کو تمام صحت کی تمام تر سہولیات فراہم کریںصوبائی حکومت قیام امن میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے ۔
ایک عرصے تک صوبے میں بسنے والے ہزارہ برادری نے سکھ کا سانس لیا لیکن ایک بار پھر دہشتگرد ایکٹو ہورہے ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے صوبے میں قیام امن کیلئے اپنا پھر پور کردار ادا کریں معصوم کانکنوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے۔