کوئٹہ: نیشنل پارٹی نے اپنے بیان میں مچھ واقعہ پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امن وامان قائم کرنے میں بری طرع ناکام ہوچکی ہے۔عوام کی جان و مال غیر محفوظ ہوگء ہے۔
لیکن سلیکٹڈڈ سرکار صرف سوشل میڈیا میں دعوے اور منفی بیان تک محدود ہے۔بیان میں کہا گیا کہ پھر سے بلوچستان میں خوف وہراس کی صورت حال بنایا گیا ہے۔اور بلوچستان کو کشت و خون کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔
لوگوں کی جانوں سے کھیلا جارہا ہے۔مچھ میں ہزارہ کان کنوں کی قتل سلیکٹڈڈ حکومت کی نااہلی و ناکامی کا ثبوت ہے۔بیان میں کہا گیا کہ سلیکٹڈڈ سرکار سوشل میڈیا میں دعوں کی زبانی جمع خرچ کے بجائے عوام کی جان و مال کو تحفظ کو یقینی بنائے۔اور عوام کو سکون فراہم کریں۔