کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے مچھ میں دس کان کنوں کے قتل کا مقدمہ35گھنٹے کے بعد سی ٹی ڈی تھانہ نصیرآباد میں ایس ایچ او مچھ تھانے کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ضلع بولان کے علاقے مچھ کی کوئلہ کان فیلڈ پر دس کانکنوں کے لرزاخیز قتل کا سی ٹی ڈی تھانہ نصیرآباد میں ایس ایچ او پولیس تھانہ مچھ پیر بخش بگٹی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیاگیا۔
مقدمہ میں قتل ،انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات درج کی گئی ہیںیہ مقدمہ واردات کے 35گھنٹے بعد در ج کیا گیاکیونکہ پولیس اور لیویز کے درمیان حدود کا تعین نہیں ہوسکا تھا مقدمہ کے اندراج کے باوجود ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔