|

وقتِ اشاعت :   January 5 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے صوبائی اسمبلی کا ریکوزیشن اجلاس طلب کرنے کیلئے ریکوزیشن جمع کروادی۔ تفصیلات کے مطابق پیرکو بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے 19ارکان کے دستخطوں سے اسمبلی کا اجلاس۔

بلانے کی ریکوزیشن اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادی گئی ریکوزیشن میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال ،اپوزیشن کے خلاف نیب کی انتقامی کارروائی ،ہوشربا مہنگائی اور بے روزگاری ،بجلی اور گیس کی گھمبیر صورتحال پر بحث کرنے کو ایجنڈے میں شامل کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔