گوادر: ڈپٹی کمشنر میحر ریٹائرڈ عبدالکبیر خان زرکون کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں ترقیاتی اسکیمات پر پیشرفت اور میونسپل کمیٹیز کیلئے مشینری خریداری سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا،منیجنگ ڈائریکٹر گوادرانڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی عطاء اللہ جوگیزئی۔
ایکسئن ایریگیشن جنید گچکی،ایکسئن سی اینڈ ڈبلیو ون اکرم ،اسسٹنٹ ڈائریکٹریکٹر لوکل گورنمنٹ دوست محمد بلوچ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچرآن فارم واٹرمنیجمنٹ چاکر خان ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر عزیزاللہ ایس ڈی او پی ایچ ای شیراز بلوچ ڈائریکٹر فنانس جئڈا وقاص، سمیت دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر گوادر کوعوامی فلاح بہبود کے جاری۔
اور مکمل ہونے والے ترقیاتی اسکیمات کے علاوہ پروپوزڈ منصوبوں سے متعلق تمام سرکاری محکموں کے افسران نے بریفنگ دی،ایکسئن ایریگیشن جنید گچکی نے ڈپٹی کمشنر کو گوادر کی ساحلی علاقوں میں ڈیمز کے تعمیراتی منصوبوں کی فزیکل پیشرفت اور تحصیل پسنی کو سمندری کٹائو سے محفوظ رکھنے کی حفاظتی بند کی تعمیراتی کام سے آگاہ کیا گیا،ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سمندری کٹائو کی روک تھام کیلئے ۔
وزیراعلی بلوچستان جام کمال کی خصوصی دلچسپی سے شروع کئے گئے دیگر ترقیاتی منصوبوں ڈوسی ڈیم شنزانی ڈیم بسول ڈیم پر پیشرفت کی مجموعی صورتحال،، مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے بریفنگ دی، ایکسئن ایریگیشن نے بریفنگ میں بتایا کہ سمندری کٹائو کی روک تھام کیلئے پراجیکٹ سائٹ پر کنٹریکٹر نے تر جیحی بنیادوں پر مشینری پہنچا کر منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔
سیکریٹری ایریگیشن کو بھی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے حوالے سے فزیکل پراگریس سے آگاہ رکھا حاریا ہے ڈپٹی کمشنر گوادر نے ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیرنگرانی ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ساحلی علاقوں شادی کور ڈیم اور دیگر مضافاتی علاقوں میںں آبیانے کی زمینداروں سیوصولی اورریونیو صورتحال بہتر بنانے کے حوالے سے بھی احکامات حاری کیں ڈپٹی کمشنر گوادر کو بتایا گیا۔
ڈیمز کی تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل سے ضلع گوادر کے مستقبل میں شہری صنعتی اورزرعی ضروریات کے حوالے سے آب رسانی کے سہولیات میں بہتری آئیگی،اور ساحلی علاقوں میں لائیواسٹاک کے شعبیکو فروغ بھی حاصل ہوگا اجلاس کو بتایا گیا کہ مالی سال 2020-21ء کے ترقیاتی پروگرام کے تحت لوکل گورنمنٹ محکمے کی استعداد کار میںؑ توسیع اور ضلع گوادر کی چاروں تحصیل جیوانی پسنی اور ماڑہ اور گوادرتحصیل کی میونسپل کمیٹیز کیلئے مشینری خریداری کیلئے۔
وزیراعلی کی جانب سے فراہم کی گء گرانٹ کے حوالے سے بھی غور غوض کیا گیا ڈپٹی کمشنر گوادر نے لوکل گورنمنٹ افسران کو ہدایت کی کہ وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے جیوانی پسنی اورماڑہ گوادر میونسپل کمیٹیز کو مشینری خریداری کیلئے دی گء 60 ملین کی گرانٹ کے شفاف طریقے سے ٹینڈرنگ اور فنڈذ کے درست استعمال کو یقینی بنانے کے حوالے سے میکنانزم تیار کرنے کے احکامات جاری کئے گ?ئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ دوست محمد بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ میں۔
بتایا کہ گزشتہ دوسالوں کے دوران لوکل گورنمنٹ کے ذیلی اداروںؑ میونسپل کمیٹیز کو ترقیاتی فنڈز نہیں دیے گئے وزیراعلی بلوچستان نے صوبائی وزیر بلدیات کی تجویز پر میونسپل کمیٹیز کو مشینری اپ گریڈیشن اور نئی مشینری کی خریداری کیل?ئے جو گرانٹ دی ہے چیف آفیسر مشینری کی خریداری اور ٹینڈرنگ خود کرتے ہیں۔