کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر (ر )امان اللہ کنرانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سانحہ مچ کے حوالے سے بلوچستان سے سپریم کور ٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل عدالتی کمیشن مقرر کر کے واقعہ کی غیر جانبدار تحقیقات یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ مچ میں کان کنوں اہل تشیع شہریوں سے اظہار یکجہتی،ہمدردی اور تشفی کی خاطر3 مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن قائم ،ماضی میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں بلوچستان سے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی پر مشتمل عدالتی کمیشن مقرر کرکے غیر جانبدارانہ تحقیقات یقینی بنائی جائیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہزارہ برداری کے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو ہٹانے کے مطالبے کو تسلیم کیا جائے ماضی میں 2013میں نواب اسلم رئیسانی کو بھی ہٹایا گیا لیکن یہ اس وقت ممکن ہوا تھا جب حکومت، عدلیہ اور آرمی چیف ایک بیج پر تھے لیکن اس بار یہ تینوں اس بات پر متفق ہیں کہ وزیراعلیٰ کو نہ ہٹا یا جائے ۔