کوئٹہ: نیشنل ڈیموکریکٹ پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہاہے کہ مچھ واقعہ صرف ہزارہ برادری کیلئے نہیں بلکہ بلوچستانیوں کیلئے ایک افسوسناک ہے ،بلوچستان میں گزشتہ 15سالوں سے آپریشنز جاری ہے۔
اور فرقہ واریت کے نام پر لوگوں کو عرصہ دراز سے قتل کیاجارہاہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز مغربی بائی پاس پر مچھ واقعہ کے لواحقین کی جانب سے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہزارہ برادری کا ساتھ افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے یہ سانحہ صرف ہزارہ برادری کیلئے نہکں بلکہ ہم۔سب کیلئے افسوسناک ہے۔
سب سے زیادہ ہزارہ براردی کو فرقہ واریت کے نام سے قتل کیا گیاگزشتہ 15 سال سے بلوچستان میں آپریشنز جاری ہیں بلوچستان آپریشن میں نواب بگٹی سمیت ہزاروں افراد شہید ہوئے آج بلوچستان میں ہزاروں افراد لاپتہ ہے موجودہ نظام کا مفاد میں ہے کہ کوگ آپس میں الجھے رہیں فرقہ واریت کے نام پر لوگوں کو عرصہ دارز سے قتل کیا جارہا ہے۔