کوئٹہ( این این آئی) ضلع گوادر کے تحصیل پسنی سے چند روز قبل اغواء ہو نے والے محکمہ ایری گیشن کے چھ افراد میں سے اغواء کنندان نے دو افراد کو رہا کر دیا تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ضلع گوادر کے تحصیل پسنی کے قریب شادی کور کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے محکمہ ایری گیشن کے چھ اہلکاروں کواس وقت اغواء کیا تھا جب وہ گوادر جا رہے تھے۔ نامعلوم مسلح افراد نے جمعرات کو ان چھ ایری گیشن اہلکاروں میں سے دو کو رہا کر دیا۔ جبکہ چار اہلکار ابھی تک اغواء کرنیوالوں کے پاس ہے تا ہم فوری طور پر یہ معلوم نہ ہو سکا کہ اغواء کا روں نے دو افراد کو جو رہا کیا اس کی وجہ کیاہو سکتی ہیں کیونکہ محکمہ کے ایری گیشن کے چار اغواء کار ابھی ان کے قبضے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔