|

وقتِ اشاعت :   January 10 – 2021

بیلہ: ٹوڈی کار اور پک اپ میں تصادم کار ڈرائیور موقع پر جاں بحق بچے اور خواتین سمیت 6 افراد شدید زخمی بیلہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمیوں کو سول ہسپتال بیلہ پہنچایا جہاں زخمیوں کو طبی امداد کے بعد خضدار منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز آر سی ڈی شاہراہ گدور کے مقام پر کراچی سے خضدار جانے والی ٹوڈی کار نمبر F0472 اور پک اپ نمبر T5727 میں تصادم کے نتیجے میں کار ڈرائیور محمد حسین ولد محمد حیات قوم مینگل ساکن خضدار موقع پر جاں بحق جبکہ کار میں سوار عبدالحلیم ولد قیصر خان،قیصر خان ولد کریم بخش،چار سالہ بچہ زاہد ولد عبدالحلیم اقوام زہری ساکنان خضدار سکینہ زوجہ اسماعیل قوم مینگل حیات خاتون زوجہ حبیب قوم خدرانی۔

شہزادی زوجہ عبدالحلیم قوم عمرانی ساکنان خضدار شدید زخمی ہوگئے اطلاع پاتے ہی ایس ایچ او بیلہ محمد اسحاق رونجھو نے اپنی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمیوں سول ہسپتال بیلہ پہنچایا جہاں زخمیوں کو طبی امداد کے بعد خضدار منتقل کرکے نعش ورثاء کے حوالے کردی۔

جبکہ بیلہ پولیس نے پک اپ ڈرائیور مصری خان ولد ہارون قوم بزنجو ساکن جھاؤ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویڑن بیلہ کیپٹن (ر) عارف احمد بھی سول ہسپتال بیلہ پہنچے اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد دینے کی ہدایت کی۔