ڈیرہ اللہ یار (نامہ نگار)ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں نامعلوم ملزمان نے دھماکہ خیز مواد سے 18انچ قطرگیس پائپ لائن کو اڑا دیا ہے جس سے پیر کوہ پلانٹ کو گیس کی سپلائی معطل ،دھماکے بعد سیکورٹی فورسزاور لیویر موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ،لیویز زرائع کے مطابق:ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں نامعلوم ملزمان نے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے 18انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا ،جس کے باعث پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث 10-16-17سے پیرکوہ پلانٹ کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز اور لیویزموقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ،دوسری جانب پی پی ایل عملے نے متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کردیا