تربت: تربت بی ایس او پجار کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین بوہیر صالح جونیئر وائس چیئرمین گورگین بلوچ جوائنٹ سیکریٹری ابرار برکت سیکرٹری اطلاعات نعیم بلوچ صوبائی جنرل سیکریٹری عابد عمر سی سی ممبران نوید تاج گہنور بلوچ طارق بلوچ یعقوب بلوچ آصف بلوچ شکیل بلوچ حاتم بلوچ حق نواز شاہ شے مرید بلوچ اور دیگر نے اپنے مزمتی بیان میں کہا ہے گزشتہ روز مسلح افراد نے تربت میں واقع ۔
بی ایس او کے سابقہ مرکزی سیکریٹری جنرل زبیر بلوچ کے گھر پر حملہ کرکے خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا کر بلوچ اور بلوچستان کی مقدس روایات کو پامال کیا گیا جس کی ہم بھر پور الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کیچ میں اس سے پہلے بھی بہت سی ایسی واقعات ہوئے ہیں جن میں برمش شہید ملکناز شہد کلثوم جیسے دل خراش واقعات سرفہرست ہیں مقامی بااثر افراد کے زیر نگرانی میں چلنے والے مسلح جتھوں کے ہاتھوں کوئی بھی سفید پوش انسان محفوظ نہیں ہے ۔
ان کے ہاتھوں روز چادر و چادواری کو پامال کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا زبیر بلوچ بی ایس او کے نوجوانوں کے لیے انتہائی زیرک اور قابل استاد ہے انکی گھر پر حملہ بلوچ ننگ ناموس پر حملہ ہے۔
بی ایس او پجار اسکی بھر پور الفاظ میں مزمت کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا بلوچ معاشرے کو مسلح جتھوں کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ہے جس سے روز نئے نئے واقعات رونما ہورہے ہیں انتظامیہ کی زمہ داری بنتی ہے وہ ان کے خلاف اقدام اٹھائیں۔