منگچر: زمیندار کسان اتحاد بلوچستان کے مرکزی صدر پرنس آغا لعل جان احمدزئی ترجمان عبدالحفیظ عمرانی منگچر پریس پریس کلب صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے زمینداروں کومعاشی طور مکمل طور پر تباہ کرنے کاتہیہ کررکھاہے بجلی کے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ٹائمنگ دو گھنٹے کرنے سے پورا کررہاہیں زمیندار نان شبینہ کا محتاج ہوگئے اور کروڑوں روپے اربوں روپے کا نقصان ہوگیا۔
ملکی معیشت میں زمیندار کا اہم رول ہے مگر بلوچستان کے زمینداروں کو سہولیات دینے کے بجائے انکا معاشی قتل کیاجارہاہے آج زمیندار اور کسان دو وقت کے روٹی کیلئے محتاج ہوگئے ہیں۔انھوں نے کہاکہ قلات ڈویژن میں کیسکو کی جانب سے زمینداروں کو اب صرف دو گنھٹے بجلی فراہم کی جارہی ہیں اور وہ بھی بجلی کی ناقص وولٹج و ٹرپنگ کے ساتھ جس سے زمینداروں کو مزید مشکلات پیش آرہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ زمیندار ان دو گھنٹوں کی بجلی میں زمینداری کیسے کرینگے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے بلوچستان کے زمیندار اور کسان کو مکمل طور پر تباہ کرنے کا تہیہ کر رکھا ہیں۔
حکومت کوچائیے تھا کہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے زمینداروں و کسانوں کو دیگر صوبوں کی طرح سہولیات فراہم کرتا مگر یہاں وہ زمیندار اور زمینداری ختم کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب بلوچستان کے زمینداروں و کسانوں پر ظلم و ناانصافی قبول نہیں کرسکتے۔