|

وقتِ اشاعت :   January 22 – 2021

زیارت: بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای ، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ حلقہ انتخاب میںشاندار کارکردگی سے مخالفین خائف ہیں، ہم مثبت تنقید کو سنجیدگی سے لیتے ہیں ۔

لیکن تنقید برائے تنقید کو برداشت نہیں کرینگے حلقہ انتخاب کے عوام کے تمام اجتماعی اور بنیادی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہوں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب زیارت ، سنجاوی کے مختلف علاقوں کے عوام کو صحت کی جدید طبی سہولیات انکی دہلیز پرفراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں۔

تحصیل سنجاوی میں موجود رورل ہیلتھ سنٹر (آر ایچ سی ) کو اپ گریڈ کرکے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا درجہ دے دیا گیا ،بی، ایچ، یو، غبرگ ،بی، ایچ، یو، پوئی،بی ایچ یو منہ کو اپ گریڈ کرکے رورل ہیلتھ سنٹرز(آر ایچ سی) کا درجہ دے دیا گیا جس کا با قا عدہ محکمہ صحت بلوچستان سے نوٹیفکشن جاری ہوگیا اور رورل ہیلتھ سنٹر تحصیل شاہرگ کو تحصیل ہیڈکوارٹر اور سول ڈسپنسری سب تحصیل کھوسٹ ہرنائی کو رورل ہیلتھ سنٹرکا درجہ دینے کا نوٹیفکشن جلد جاری ہوگا ۔

نئے اپ گریڈ ہونے والے، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور، آر ,ایچ,سیز( رورل ہیلتھ سنٹرز ) میں نئے سٹاف کی آسامیوں کی منظوری بھی ہوچکی جس میں میل ڈاکٹر ز، لیڈی ڈاکٹرز سمیت دیگر ٹیکنکل اور نان ٹیکنکل سٹاف جن کی تعداد 60ہے ایک جانب حلقے کے بیروز گار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور ساتھ ہی سنجاوی و زیارت کے دور دراز دشوار علاقوں میں غریب عوام کو صحت کی تمام سہولیات انکی دہلیز پر ملے گی۔

حلقہ انتخاب کے عوام سے جو بھی وعدے کئے ہیں۔مرحلہ وار انہیں حل کررہاہوں ہرنائی گریڈ اسٹیشن میں مزید فیڈرزکی ضرورت ہے جس کیلئے ایس ڈی او کیسکو آپریشن سب ڈویژن ہرنائی سے پی سی ون طلب کرلیا گیا جلد ہرنائی گریڈ اسٹیشن میں مزیدفیڈرز کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان سے خصوصی فنڈز منظور کراکر ضلع ہرنائی عوام کایہ مسئلہ بھی جلد حل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین نے اپنے دور حکومت میں حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کے بنیادی مسائل حل کرنے پر کوئی توجہ نہ دینے کی وجہ سے دونوں اضلاع ہرنائی و زیارت میں بے شمار مسائل کا سامنا ہے موجودہ صوبائی حکومت صوبے کے تمام پسماندہ اضلاع کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں۔