|

وقتِ اشاعت :   January 22 – 2021

خضدار: صوبائی سیکرٹری اسپورٹس میر عمران گچکی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی معیاری اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ فنڈز اور وقت کا ضیاع نہ ہو منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوںخضدار کے دورے موقع پر محکمہ کے زیر نگرانی مختلف منصوبوں کے معائنہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے خضدارمیں جاری اسپورٹس گرائونڈجن میں فٹسال گراونڈ اور جناح کمپلیکس میں جاری کرکٹ گروانڈ کا بھی دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر ایکسین بی اینڈ آر فاروو مینگل جاری منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی ۔ سیکرٹری اسپورٹس کا کہنا تھا کہ خضدارمیں محکمہ اسپورٹس کے بہت سے منصوبوں پر کام جاری ہے جن کے مکمل ہونے سے کھیلوں کو کافروغ مل سکے گا۔

اس کے علاوہ بابائے بلوچستان فٹبال گراونڈ اور شارجہ فٹبال گراونڈ کا دورہ کرکے مطلقہ آفسران کو دونوں گراونڈ سے مطلق فوری پی سی ون بنانے کے لئے احکامات جاری کردیے۔

جس سے یہاں کے مقامی نوجونوں کو تفریح کے مواقع مل سکیں گے اور ان کی معیاری زندگی بلند ہوگی صوبائی سیکرٹری اسپورٹس میر عمران گچکی نے کہا ھے کہ،ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان کے ثمرات سے عوام مستفید ہوسکے ترقیاتی اسکیموں میں جاری کام کی رفتار اور پیش رفت پر انہوں نے ایگزیکٹو انجینئر کی کارکردگی کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔