کوئٹہ: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے کہاہے کہ کاروباری آسانی اور سرحد پار تجارتی انڈیکس میں بہتری، پاکستان ایشیا میں پہلے نمبر پر آ گیا، سرحد پار تجارتی انڈیکس میں 31 درجے بہتری کے بعد پاکستان 142ویں سے 111ویں پوزیشن کے ساتھ کاروباری آسانیاں پیدا کرنے والے پہلے دس ممالک میں بھی شامل ہوگیاہے ۔
گزشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ کاروباری آسانی اور سرحد پار تجارتی انڈیکس میں بہتری کے بعد سرحد پار تجارتی انڈیکس میں 31 درجے بہتری کے بعد پاکستان 142ویں سے 111ویں اورایشیا میں پہلے نمبر پر آ گیا۔
کاروباری آسانیاں پیدا کرنے والے پہلے دس ممالک میں بھی شامل ہوگیاہے اس کامیابی کی بدولت پاکستان اصلاحات متعارف کرانے والے ممالک کی عالمی فہرست میں چھٹے اور جنوبی ایشیا میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔
جہاں ملکی اور بین الاقوامی تجارت کے لئے کاروبار کو پہلے سے کہیں زیادہ آسان بنا دیا گیا ہے۔علاقائی سطح پر سرحدی خدمات میں بہتری کے پروگرام پر طورخم، چمن اور واہگہ میں عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور یہ پاکستان کے ان مرکزی پروگراموں میں سے ایک ہے جن کا مقصد افغانستان اور بھارت کے اہم ٹرانزٹ پوائنٹس پر سرحد پار کرنے کی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔