کراچی: جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ سلیکٹیڈ حکمرانوں کو کراچی سے پیغام دیاہے کہ اسرائیل نامنظور،اسلامی ملکوں کو بھی غیر ن دلائی ہے ،پاکستانی کبھی فلسطینیوں کے قاتل اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے ۔اسلامی ملک بھی غیرت کا مظاہرہ کریں ۔جمعیت علمائے اسلام کی آواز کو پوری امت کی آواز اور اسرائیل کی منہ پر تماچہ ہے۔
جب تک فلسطینیوں کی زمین واپس نہ ہو کوئی بات نہیں ہوسکتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کراچی میں اسرائیل نامنظور ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ صابرہ شتیلہ کیمپ پر ہونے والے مظالم کس طرح بھلادیں۔ حکمرانوں نے ملک لوٹا، کشمیر کو بیچ دیا ۔کشمیر اور فلسطین کے مظالم نہیں دیکھے جاسکتے ۔
دنیا میں جہاں مسلمان آزادی کی جنگ کررہے ہیں پیغام ہے کہ ہم ان کے ساتھ ہیں۔۔کبھی (ق)لیگ کبھی ن کبھی پی ٹی آئی،شیخ رشید نے کبھی ہماری جماعت کا جائزہ نہیں لیا ۔ہمارے نناوے فیصد کارکن ووٹ کے حامل ہیں ۔ مدارس نے پاکستان کو آزاد کیا ۔شیخ رشید کی بات کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔تم کہتے ہو مدرسے کے بچوں کو لاکر جلسے کرتے ہیں ۔