کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان کی ہدایت پر چیف سیکرٹری بلوچستان نے صوبے میں جیل اصلاحات کے منصوبوںپر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن(ر) فضیل اصغر نے پارلیمنٹری کمیشن برائے انسانی حقوق پر رابطہ کیا۔ جو کہ بطور ٹرسٹ رجسٹرڈ ہے اور اس تنظیم میں جیل اصلاحات کیلئے غیر سرکاری اخراجات خرچ کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے ۔
صوبے بھر کے جیلوں میں قیدیوں کے صحت کے مسائل ، ماہر نفسیات کی دستیابی دینی علماء کی دستیابی ، مہارت کی ترقی کیر یکٹر بلڈنگ ، صحت مند سرگرمیوں کو فرغ دینا اور رہائی کے بعد نگہداشت کے حوالے سے حکومت بلوچستان مذکورہ تنظیم کے مابین مفاہمت نا مے پر جلددستخط کئے جائیں گے۔